پاکستانتازہ ترین

بجلی 3 ماہ کیلئے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

اسلام آباد(پاک نیوز)نیپرا نے 3 ماہ کے لئے بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔بجلی صارفین پر 10 ارب 54 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی نيپرا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا ميں سماعت ہوئی۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کیلئے ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں نے 650 ارب روپے ڈیفالٹرز سے وصول کرنے ہیں، بجلی کی قیمت میں اضافےکی منظوری کی وجہ نادہندگان نہیں، بلکہ قیمت میں اضافے کی وجہ فیول لاگت اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے۔چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ نیپرا کے پاس نادہندگان سے وصولیوں کا کوئی اختیار نہیں، ڈیفالٹرزسے وصولیاں ہوئیں تو گردشی قرضہ کم ہوگا ٹیرف نہیں۔سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل ہونے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیپرا نے بجلی 3 ماہ کیلئے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button