تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:آر یو جے کے نو منتخب عہدیداران کا والہانہ استقبال

بھائی پھیرو(نامہ نگار)آر یو جے کے نو منتخب عہدیداران کا والہانہ استقبال،پھولوں کے گلدستے اور گلے میں مالائیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے محبت کا اظہار۔ حکومت علاقائی صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کرے اورعلاقائی صحافیوں کو نظرانداز کرنے کی روش ترک کرے۔کسی بھی صحافی کے زیادتی ہوئی تو ہم مظلو م صحافی کے ساتھ اور ظالموں کا گریبان پکڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلٹس صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اسلم خاں، نومنتخب ضلع قصور کے صدر منیر احمد خاں ساقی اور ضلعی چئیر میں حاجی محمد رمضان نے آر یوجے تحصیل پتوکی کے نائب صدر طارق شاہین کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیے گئے ایک پر تکلف عشائیہ میں اپنے اپنے خطاب میں کیا۔اجلاس میں آر یو جے ضلع قصور کے سرپرست اعلی ارشد گولڈن،بھائی پھیرو پریس کلب کے صدر میاں خالد رفیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ضلعی اور تحصیل کے آر یو جے کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تنویر اسلم خاں نے کہا کہ علاقائی صحافی آریوجے کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہوں تاکہ مل جل کر علاقائی صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آریوجے ہر فورم پر علاقائی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرے گی۔ارشد گولڈن اور میاں خالد رفیق نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور نئے شامل ہونے والوں رانا عدنان علی اور خالد محمود کو خوش آمدید کہا۔ حاجی رمضان نے کہا کہ نومنتخب صوبائی سیکرٹری تنویر خاں اور ضلعی صدر منیر ساقی نے سب سے پہلے ہماری دعوت قبول کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ہم پہلے بھی ان کی قیادت میں علاقائی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہیں اور آئندہ بھی مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ حکومت علاقائی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔انہوں نے کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلٹس پاکستان علاقائی صحافیوں کی واحد ملک گیر نمائندہ تنظیم ہے جو صحافیوں کے حقوق حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آر یو جے پاکستان علاقائی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور انکے مسائل حل کروانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اس موقع پرعلاقائی اخبار کے چیف ایڈیٹرعبدالخالق کھوکھر،چوہدری رفاقت علی، ظہور احمد ساجد، محمد نعیم سلطان، یاسین یاس اور سٹی پریس کلب پتوکی کے دیگر صحافی بھی موجود تھے۔آخر میں بابائے صحافت حاجی محمد رمضان نے ملکی سلامتی اور نومنتخب عیدیداران کی کامیابی اور استقامت کی دعا کروائی اور پر تکلف دعوت پر طارق شاہین کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : شہادت کا رتبہ پانے والے صحافیوں نے معاشرے میں قلم کی حرمت کو جلا بخشی شفقت گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker