
بہاولنگر (رانا فیصل رحمن)حیدر اسٹیڈیم بہاولنگرمیں بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 اور انڈر 14 ٹیبل ٹینس و بیڈ منٹن کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپس کا انعقاد 15 اپریل تا 27 اپریل 2015 زیر انتظام ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی بہاولنگر کیا گیا۔ جس میں بہاولنگر کے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ ان کیمپس میں تمام بچوں کو ٹیبل ٹینس و بیڈ منٹن کی کوچنگ و ٹریننگ فراہم کی گئی۔اس سلسلے میں حیدراسٹیڈیم بہاولنگر میں ایک رنگا رنگ تقریب کااہتمام کیا گیا۔ جس میں ان میچز میں اعلی کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔ ان میچز کے گرلز ٹیبل ٹینس مقابلوں میں منال فرید الائیڈ سکول بہاولنگر نے پہلی جبکہ وریشہ وسیم الائیڈ سکول بہاولنگرنے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح بوائز ٹیبل ٹینس مقابلوں میں انس عتیق الائیڈ سکول بہاولنگرنے پہلی جبکہ ارحم عتیق الائیڈ سکول بہاولنگرنے دوسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز بیڈمنٹن کے مقابلوں میں عالیہ مشتاق الائیڈ سکول بہاولنگر نے پہلی جبکہ ارحم فیاض فوجی فاؤنڈیشن ہائی سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔بوائز بیڈمنٹن کے مقابلوں میں شمائل رفیق رینجرز پبلک اسکول بہاولنگر نے پہلی جبکہ اسد افضل سپرنگ ٹائیڈ سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی اس تقریب کے مہمانان خصوصی مسز ثناء حیدر اقبال وسید حیدر اقبال، ڈی سی او بہاول نگر تھے۔ مہمانان خصوصی سے کیمپ کے تمام بچوں کا تعارف کرایا گیا۔ مسز ثناء حیدر اقبال نے فیتہ کاٹ کر ان ڈور لیڈیزٹیبل ٹینس و بیڈ منٹن کلب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی سی اوصاحب نے بچوں کے ساتھ ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن بھی کھیلی۔سید حیدر اقبال، ڈی سی او بہاول نگر نے ٹیبل ٹینس کے محمد عابد اقبال اور بیڈ منٹن کے شہروز جمیل کو پاکستان جونیئر ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر DSOبہاولنگر سّید متین احمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ویمن) ثمینہ غفار،TSO بہاولنگر رانا مسعود اقبال، ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس کوچ اسد جواد ، مسز فرحت باجوہ انچارج سپورٹس گرلز سٹی ہائی سکول ، شیخ جمیل صدر ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن، محمد وکیل ٹیبل ٹینس کوچ، نویرا اعظم ٹیبل ٹینس کوچ، شہزاد بیڈ منٹن کوچ اور صدف سرداربیڈ منٹن کوچ و دیگر معززین شہر موجود تھے۔ اس تقریب کا ہال خواتین اور تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہو ا تھا۔ اس موقع پر ہال میں موجو د تمام کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام تھا۔ اس موقع پر ڈی سی او صاحب نے بہاولنگر میں کھیلوں کے کامیاب انعقاد پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس بہاولنگر کو مبارکباد دی اور صحت مندانہ سرگرمیوں و کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔