تازہ ترینفن فنکار

شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے کنواری ہی خوش ہوں، سونم کپور

ممبئی(نمائندہ شوبز)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکا کہنا ہے کہ ان کا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے وہ کنواری ہی بہت اچھی زندگی گزاررہی ہیں۔ ممبئی میں فیشن شو کے دوران انٹرویو میں سونم کپور کا کہنا تھا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ روایتی دلہن کے لباس میں ریمپ پرچلیں جو پورا ہوگیا، نہ جانے کیوں ہر شخص ان سے شادی کے حوالے سے ہی کیوں پوچھ رہا ہے حالانکہ ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں وہ کنواری ہی بہت خوش ہیں اوراپنی زندگی سے بہت لطف اندوز ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کئی فلمیں تیاری کے مراحل میں ہیں لیکن وہ ان پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں۔واضح ر ہے کہ اداکارہ نئی آنے والی فلم “پریم رتن دھان پایو”میں اداکاری کے جوہردکھاتی نظرآئیں گی جہاں ان کے مد مقابل دبنگ خان بھی مرکزی کردارمیں نظرآئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  برطانیہ آج یورپی اتحاد سے علیحدہ ہوجائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker