شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیرخزانہ اسحاق ڈارعارضہ قلب کے باعث اسپتال میں داخل

وزیرخزانہ اسحاق ڈارعارضہ قلب کے باعث اسپتال میں داخل

ishaq darراول پنڈی (نمائندہ خصوصی پاک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی اسحاق ڈار کی عیادت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار راول پنڈی کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں۔ اسحاق ڈار کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف، ان کی اہلیہ کلثوم نواز اور بیٹی نے اسحاق ڈار کی عیادت کی۔  انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی حالت اب بہتر ہے، انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیز خزانہ کا معمول کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  موجودہ معاشرے میں عورت چاند یا سورج؟