پاکستانتازہ ترین

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کردی گئی

اسلام آباد(پاک نیوز)وزارت داخلہ نے لاہور کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کردی۔وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو لکھے گئے خط کی نقل جیونیوز نے حاصل کرلی ہے۔وزارت داخلہ نے لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ اور نواں کوٹ میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں بھی فوری طور پر انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش کی ہدایت لاہور میں ایک کالعدم جماعت کےاحتجاج کے باعث کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جیکب آباد میں خودکش حملہ،5 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker