پاکستانتازہ ترین

نیٹو سپلائی کی بحالی،سپلائی کب کھلے گی یہ کہنا قبل ازوقت ہے،شیری رحمان

واشنگٹن﴿ڈیسک رپورٹر﴾ امریکہ میں پاکستا ن کی سفیر شیری ر حمان نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پر بات چیت جاری ہے، اور سپلائی کب کھلے گی یہ کہنا قبل از وقت ہے۔یہ بات انھوں نے امریکی ٹی وی سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. شیری ر حمان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات برے دور سے گزر رہے ہیں اور سلالہ حملے پر معافی کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے. انھوں نے کہا کہ سلالہ حملے پر اظہار افسوس اہم ہے لیکن پارلیمنٹ نے رسمی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلالہ حملے میں ہمارے چوبیس جوانوں کی شہادت کوئی معمولی بات نہیں کیونکہ یہ کسی دشمن کے نہیں بلکہ ہمارے دوست ملک کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام میں اس حوالے سے بے حد اشتعال پایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حقائق کو مدنظررکھتے ہوئے امریکہ کی جانب سے رسمی معافی مانگے بغیر نیٹو سپلائی بحالی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کانفرنس میں پاکستان کو غیر مشروط شراکت کی دعوت دی گئی اور یہ ایک اہم بریک تھرو ہے۔

یہ بھی پڑھیں  16ِ دسمبر ہمارا ماضی ،حال اور مستقبل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker