تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:پرائیویٹ سکولز نے پنجاب حکومت کا حکم ہوا میں اڑا دیااپنی فیسوں کے چکر میں ابھی تک چھٹیاں نہیں کیں

daskaڈسکہ(نامہ نگار)محکمہ ایجوکشن کی ملی بھگت سے پرائیویٹ سکول مالکان نے پنجاب حکومت کا حکم ہوا میں اڑا دیااپنی فیسوں کے چکر میں ابھی تک چھٹیاں نہیں کیں جبکہ اکثر سکولوں میں بجلی کا متبادل انتظام بھی نہیں اور اکثر بچے گھروں سے پینے کے لئے پانی لے کر آتے ہیں اور لوڈشیڈنگ اور گرمی سے جب بچے گھروں کو واپس آتے ہیں نڈھال ہو جاتے ہیں حالانکہ حکومت کا واضح حکم ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے سب تعلیمی ادارے بند کر دیئے جائیں اور سمر کیمپ کے نام پر سکول کھولنے والوں کو چیک کیا جائے کیا ان کے پاس بجلی کا متبادل انتظام اور ٹھنڈے پانی کی سہولت موجود ہے کہ نہیں اس ضمن میں ڈسکہ کی سماجی و سول سوسائٹی کی شخصیات اور بچوں کے والدین نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سیالکوٹ سے پر زور مطالبہ کیا ہے فوری طور پرپرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو حکم جاری کریں اور سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں کر ائی جائیں نہ کر نے والوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لاہور پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker