اسلام آباد(بیوروچیف) تحریک انصاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی حمایت اور ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کہتے ہیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا امریکی جنگ سے نکلنا بہت ضروری ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات کے بعد احتجاجی پالیسی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔انہوں نے ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پالیسی کی تیاری اور نفاذ میں ناکام نظر آتی ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے لئے کوئی موثر پالیسی تیار نہیں کرتی ،یہ کانفرنس بے سود رہے گی۔
You must be logged in to post a comment.