تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی تک آزادی کا سفر ادھورا ہے ،نورالباری

downloadراولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر نورالباری نے کہاکہ گلگت بلتستان کے مجاہدین اور عوام نے بے سرو سامانی کے عالم میں اللہ پر ایمان اور توکل کر کے جہاد کے ذریعے بڑی فتح حاصل کی ہے ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی تک آزادی کا سفر ادھورا ہے ریاست کے آزاد حصوں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام پر فرض ہے کہ وہ ریاست کے باقی حصے کو ہندوستان کے قبضے سے آزاد کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،محض آزادی کے جشن منانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے آج اس تجدید عہد کی ضرورت ہے کہ ہم ان آزاد خطوں کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا س موقع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر راجہ محمد فاضل ،سابق سیکریٹری جنرل راجہ جہانگیر خان ،راجہ ذاکرخان اور دیگرقائدین نے خطاب کیا ۔نورالباری نے کہا جماعت اسلامی کے بانی مولانا عبدالباری نے نامساعد حالات میں جماعت اسلامی کا قیام عمل میں لایا،گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے ان کو گلگت بدر کیا مگر جماعت اسلامی نے اپنا مشن جاری ر کھا ہے یہ وہ واحد جماعت ہے جس کا ریاست کے سارے حصوں کا کام اور نظم ہے،انھوں نے کہاکہ وزیرا مور کشمیر اس علاقے کو محروم رکھا ،یہاں کے عوام کو بنیادی سیاسی اور آئینی اختیارت حاصل نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم کے تصور کے مطابق گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ایک ایسی با اختیار اور با وقار حکومت قائم ہو جو تحریک آزادی کشمیر میں اپنا مطلوبہ کردار ادا کر سکے،اس کے لیے ضروری ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے دونوں آزاد حصوں کو آئینی لحاظ سے مربوط کیا جائے یہاں فرقہ پرستی برادری ازم کو دفن کرتے ہوئے قرآن و سنت کی بنیاد پر ایک فلاحی اسلامی معاشرہ قائم کیا جائے جو مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے ترغیب کا باعث ہو،انہوں نے کہا کہ دفاعی اہمیت کی وجہ سے گلگت بلتستان اسلام اور پاکستان دشمنوں کا حصوصی ہدف ہے گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی اور سیاسی حقوق کما حقہ حقوق حاصل نہیں ہیں اس بے چینی اور اضطراب کو دور کرنے کی ضرورت ہے اور بنیادی اصلاحات کا اہتمام ہونا چاہیے کیونکہ اس بے چینی کا دشمن بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان میں یہاں کے عوام کے آئینی حقوق کے حصول کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے اور جماعت اسلامی ریاست کی وحدت کی علامت ہے ،جماعت اسلامی ریاست کے سارے حصوں میں حق خودارادیت کے حصول کے لیے مصروف جہد ہے،اتحاد و یکجہتی کی اعلمبردار ہے اس موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلاتی ہے کہ وہ ان کے حقوق کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:رمضان کے ماہ میں ویگنوں اوربس سٹینڈپردسترخواں کا اہتمام کیا جائے گا،رانا محسن آرٹی اے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker