تازہ ترینکھیل

پاکستان کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کو 269رنز کا ہدف

فتح اللہ(نمائندہ سپورٹس)وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کو 269رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنائے۔پاکستان کے بلے بازوں کی طرف سے محمد حفیظ 85اور کپتان اظہر علی27رنز  جبکہ فواد عالم نے 67رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔قومی ٹیم کی طرف محمد حفیظ اور کپتان اظہر علی نے کھیل کا آغاز کیا اور گرین شرٹس کو پہلا نقصان 14.5 اوور میں 66رنز پر اٹھانا پڑا جب کپتان اظہر علی 27رنز پر آؤٹ ہوئے اس کے بعد آنے والے کھلاڑی حارث سہیل 23رنز بنا کر 130کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑے محمد حفیظ 85رنز کی شاندار انگز کھیل کر 145کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 18رنز بنا کر 158کے مجموعی سکور پر چلتے بنے۔ محمد سرفراز 6رنز پر ہی رن آؤٹ ہو گئے۔ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سعد نسیم ایک رنز ہی بنا پائے۔ساتویں کھلاڑی وہا ب ریاض 40.3اوور میں 7رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ 43.2اوور میں اٹھانا پڑا جس میں اسد شفیق 5رنز پر ہی ڈھیر ہو گئے اور آخری آؤٹ والے کھلاڑی یاسر شاہ 46.2 اوور میں 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فواد عالم نے 67اور سعید اجمل 4رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کی طرف سے سوگواتا ہوم نے 3جبکہ محمد شاہد ، مختیار علی،جابیر حسین، تاجیل اسلام اور غازی نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کل پورٹ ایلزبتھ میں مد مقابل ہوں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker