تازہ ترینکھیل

فاسٹ بولر محمد عامر پر پابندی اگلے ماہ ختم

لاہور(نمائندہ سپورٹس)اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پابندی کا شکار محمد عامر کی سزا تو اگلے ماہ ختم ہو جائے گی ،لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں فوری طور پر قومی ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہتا ۔ذرائع کہتے ہیں کہ محمد عامر کی زمبابوے کے خلاف سیریز میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ،ویسے اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں ان پر عائد پانچ سالہ پابندی ستمبر کے پہلے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے۔امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں انگلینڈ کے خلاف اکتوبر میں ہونے والی سیریز میں یا پھر پاکستان اے ٹیم میں شامل کرے۔سلیکشن کمیٹی محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل کرنے سے پہلے پاکستان اے ٹیم میں چانس دینا چاہتی ہے۔محمد عامر اکتوبر میں شروع ہونے والے ڈومسٹک سیزن میں سوئی سدرن گیس کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ میں تعلیم کی مخدوش صورتحال اور حکومتی ترجیحات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker