تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:11 وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کا سرغنہ سمیت چارافراد گرفتار

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 11 وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کا سرغنہ سمیت چارافراد گرفتار، موٹر سائیکل، 4پسٹل،3موبائل فون بر آمد پانچواں ساتھی فرار ،تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ڈاکوئوں کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر کی زیر نگرانی ضیاء الحسن شاہ ایس آئی تھانہ مصطفی آباد نے چھاپہ مار کر پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ وقاص عرف وقاصوسمیت چار افراد رحمت علی، اقبال، اور واجد گرفتار جبکہ پانچواں ساتھی محمد الیاس بلا نمبری موٹر سائیکل پر موقع سے فرار ہو گیا، مذکورہ ڈکیت گینگ مصطفی آباد اور ان کے نواحی دیہات میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے دوران تفتیش 11وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان کے قبضہ سے 4پسٹل،3موبائل فون اور ایک بلا نمبری موٹر سائیکل بر آمد ہوئی ہے، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے گشت کے نظام کو انتہائی موثر کر دیا ہے، رات کو میں خود بھی گشت کرتا ہوں اور پولیس ناکوں میں بھی چیک کرتا ہوں اب کوئی بھی چور یا ڈاکو پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، دیہات میں ٹھیکری پہرے کے نظام کو بھی بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، عوام اپنے ارد گر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع میرے موبائل فون پر دیں فوری کاروائی کروں گا،

یہ بھی پڑھیں  زکوٰۃ: دین کا اہم ستون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker