تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:راناخاندان کی کامیابی پر ن لیگ کے کارکنوں کا جشن،ڈھول کی تھاپ پر رقص،مٹھائیاں تقسیم

rana بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو کے رانا فیملی کے رانامحمد حیات خاں حلقہ این اے 142سے اوررانا محمد اقبال خاں پی پی 184سے کامیاب ۔ مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے رہنماؤں میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔ مٹھائیاں تقسیم ۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص ۔ جشن کا سماں ، تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کی رانا فیملی کے مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے رانا محمد حیات خاں نے 84787جبکہ سردار طالب حسن نکئی نے 65838ووٹ حاصل کئے ۔اس طرح رانا حیات 18949ووٹوں کی اکثریت لے کر کامیاب ہو گئے ۔ پی پی 184سے سپیکر پنجاب اسمبلی کو 41021ووٹ جبکہ انکے مد مقابل رانا محمد اسلم خاں نے 25055ووٹ حاصل کئے ۔ اس طرح رانا محمد اقبال خاں نے رانا اسلم کو 15966ووٹوں سے شکست دی ۔ جیت کے بعد سارا دن مبارک باد دینے والے مسلم لیگ ن کے گھروں میں آ تے رہے ۔ مسلم لیگ ن کے حمایتوں نے خوشی مین بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ مسلم لیگ ق کے حمایتوں کے چہرے افسردگی سے مرجھائے رہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اوکاڑہ جی ٹی روڈ لاہور روڈ پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو سگی بہنیں جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker