تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو۔پاکستانی عوام ہر نازک وقت میں اپنی فوج کے ساتھ ساتھ کھڑی ہے،رانا اسلم

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔پاکستانی عوام ہر نازک وقت میں اپنی فوج کے ساتھ ساتھ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں انڈیا اور اس کے خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد سامنے لانے پرپاک فوج کوسراہتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی جیت سے ثابت ہو گیا کہ عوام اب بھی پی ٹی آئی پر اعتماد کرتے ہیں اور حزب مخالف کی پاک فوج کے خلاف مہم کو مسترد کرتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنماوں (ر) ڈی آئی جی حاجی رانا محمد اسلم خاں، سابق ضلعی نا ظم قصور رانا امتیاز احمد خاں نے کہا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے قوم اور فوج ایک صفحہ پر ہیں۔کوئی طاقت ہمیں نہ تو کمزور کرسکتی ہے اورنہ ہی شکست دے سکتی۔ بھارت کو دندان شکن جواب دینے کا وقت آن پہنچا ہے تاکہ بھارت کو پتہ چلے کہ پاکستان ایٹمی طاقت اور اسلامی ریاست ہے ترنوالہ نہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی ادارے دہشت گردی کے واقعات کو بڑھاوادینے کے لیے پاکستان کے قیام سے لے کر ابتک کوششیں کرر ہے ہیں جس کا ہمیشہ پاکستانی افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ان رہنماوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی جیت سے ثابت ہو گیا کہ عوام اب بھی پی ٹی آئی پر اعتماد کرتے ہیں اور حزب مخالف کی پاک فوج کے خلاف مہم کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button