پاکستانتازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی نے اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پاک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی نےآج  اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی رہائش گاہ پر اہم اجلاس طلب کر لیا، جس میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق مشاورت کی جائے گی،اجلاس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام شریک ہوں گے جبکہ  اجلاس 25مارچ کو بلانے کے قواعد کا جائزہ لیاجائےگا۔   یاد رہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد پر منحرف اراکین کی ووٹنگ کے حوالے سے 3سوالوں کے جواب مانگے تھے، جس پر قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی کا کہنا تھا کہ کسی بھی رکن کوووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد ووٹنگ سے قبل ناکام بنانے پر صادق سنجرانی سے مشاورت کی تھی،اسپیکرتحریک عدم اعتماد کو رولنگ کے ذریعے ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ پہلے ہی عدم اعتماد کو آئین کےمطابق نمٹانے کی آبزرویشن دےچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button