تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پیپلز پارٹی نےجو کچھ بویاتھا وہ آج کاٹ لیاہے ، عارف چوہدری

arif chاوکاڑہ (محمد مظہر رشید) حلقہ این اے 144 مسلم لیگ (ن) اوکاڑہ سے کامیاب امیدوار برائے قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرکے ملک کو لٹیروں کے شکنجہ سے آزاد کروا لیاہے اور اَب پاکستان میں ترقی وخوشحالی کے اِنقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا۔ اِن خیالات کااِظہاراُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مبارک باد کیلئے آنے والے عوامی وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔ محمد عارف چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ پانچ سالوں میں جو کچھ بویاتھا وہ آج کاٹ لیاہے ، پارٹی کی قیادت کے غلط فیصلوں نے اِسے علاقائی جماعت بنادیاہے ۔ اَب سیاست کا رُخ بدل چکاہے ، پاکستانی عوام پوری طرح باشعور ہوچکی ہے اور وہ اپنے اچھے اور برے میں بخوبی تمیز کی اہلیت رکھتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ عوام نے محسوس کیاکہ اُس قیادت کو منتخب کیاجائے جو مسائل کو اچھی طرح سمجھتاہو اور اُنکے دکھوں کو محسوس بھی کرتاہے چنانچہ میاں محمد نواز شریف ہی اس وقت وہ واحد قومی لیڈر ہیں جو وفاق کی اکائی سمجھے جاتے ہیں اور جن کی قیادت میں ملک دن رات ترقی کرسکتاہے ۔پاکستانی قوم نے تمام خطرات کے باوجود 11 مئی کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے جس ہمت اور جراًت کا عملی مظاہرہ کیاہے اُس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیاہے کہ اِس قوم میں بڑی صلاحیت ہے اور وہ ہرقسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتی ہے ۔قوم نے اپنے حصے کاکام کر دکھایا ہے اَب باری ہماری ہے ۔ ہم اِنشاء اللہ عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور تمام سیاسی مصلحتوں سے بآلاتر ہوکر بلا امتیاز علاقے کے لوگوں کی خدمت کو یقینی بنائیں گے *

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2013 کا شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker