تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:پروفیسرزاینڈلیکچررزایسوسی ایشن کاریٹرننگ آفیسرپروفیسراظہراقبال پرتشدد کی مذمت

downloadحجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن گورنمنٹ ڈگری کا لج حجرہ شاہ مقیم یونٹ کا ایک ہنگامی اجلاس زیرصدارت پروفیسر سید الطاف حسین منعقد ہوا جس میں کثیر تعدا د میں پروفیسرز نے شرکت کی،اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے این اے 152چیچہ وطنی کے ریٹرننگ آفیسر کے پروفیسر اظہر اقبال پر مبینہ تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے سو مو ٹو ایکشن کا مطالبہ کیا گیاکہ مذکورہ ریٹرننگ آفیسر کو برطرف کرکے سخت سزا دی جائے ،قرار داد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ فرعونی اندازمیں اختیار سے تجاوز کرنے والے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ پنجاب بھر میں امتحانی ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے نو جوان ہلاک، ڈرائیور موقع سے فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker