پاکستانتازہ ترین

بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے

be nazirلاڑکانہ(نمائندہ خصوصی)  بینظیربھٹو کی پانچویں برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش میں سیاسی رہنماؤں اورکارکنوں کی آمد جاری ہے۔ صدر زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے اراکین گڑھی خدا بخش اورنوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی چیئرمین بننے کے بعد بلاول بھٹو پہلی بارگڑھی خدا بخش میں خطاب کریں گے۔ بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔۔  جس میں شرکت کے لئے گڑھی خدا بخش میں قافلوں کی آمد جاری ہے۔۔ صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو ذرداری، فریال تالپر، وزیر اعلٰی سندھ، صوبائی کابینہ کے اراکین گڑھی خدا بخش اور نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ بینظیر بھٹو کی شہادت کو پانچ سال مکمل ہونے پر گڑھی خدا بخش میں سیاسی جلسہ ہوگا۔۔ جس سے پہلی بار پارٹی چیئرمین بننے کے بعد بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔۔۔ اس سلسلے میں اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔ جلسے کے بعد شام کو پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نوڈیرو ہاؤس میں ہوگا۔ جلسہ گاہ کے احاطے میں برقی قمقمے لگائے گئے ہیں۔۔۔ اور لوگوں کے بیٹھنے کے لئے دریاں بچھائی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ اور مزار کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  آزادی کے متوالے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker