پاکستانتازہ ترین

نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی آج سے شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر بینکوں نے عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کی گڈیوں کی فراہمی شروع کردی۔ نئے کرنسی نوٹوں کی گڈیوں کی فراہمی چاند رات تک جاری رہے گی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کی طلب پوری کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک ایک سو تئیس ارب روپے کے لگ بھگ نئے نوٹ جاری کرے گا۔ عوام کو نئے نوٹوں کی فراہمی ملک بھر میں بینکوں کی دس ہزار سے زائد شاخوں کے ذریعے کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے ہر شہری کو شناختی کارڈ کی کاپی پر دس اور بیس روپے کی ایک ایک گڈی فراہم کریں۔ کارپوریٹ کلائنٹس کو اُن کے لیٹر پیڈ پر دس اور بیس روپے کی پانچ پانچ گڈیاں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سسرالیوں کے ہاتھوں جُھلسنے والی خاتون الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں دم توڑ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker