تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں ، فاروق شیخ

jamat e islamiاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی اوکاڑہ کے رہنماء و امیدوار قومی اسمبلی 144اوکاڑہ محمد فاروق شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے پاکستان کی نظریاتی اساس کو دولخت کردیا ہے توانائی بحران، مہنگائی، بیروز گاری ، فحاشی ،دہشت گردی اورافلاس کے سوا کچھ نہیں دیا قوم اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں ملک بدر کردیں پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے گا انہوں نے ان خیا لات کا اظہار گذشتہ رات اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مقامی میرج لان میں اوکاڑہ کے سینکڑوں معززین سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں پی پی 191سے جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالحکیم نے بھی خطاب کیا جبکہ اوکاڑہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شفیق الرحمن شیخ نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت خصوصی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق شیخ نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ پر قائم ہے جماعت اسلامی ملک میں بر سر اقتدار آکر اسلامی نظام کا نفاذ کرے گی ملک کے موجودہ سامراجی نظام کا خاتمہ کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کو چوروں اور لیٹروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے پاکستان کو معاشی بد حالی کا شکار کر کے غریب عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے مگر اب کی بارقوم غلطی نہیں کرے گی 11مئی کو ان سابق حکمرانوں کا احتساب کرکے انہیں عبرت ناک شکست سے دوچار کر یں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker