تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:عید کی آمد سے قبل پتوکی اور گردونواح میں مہنگائی کی نئی لہر

پتوکی (تحصیل رپورٹر)عید کی آمد سے قبل پتوکی اور گردونواح میں مہنگائی کی نئی لہر۔گھی، چینی آٹا دالیں اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔عوام مہنگائی سے بے حال۔تفصیلات کے مطابق عید کی آمد سے قبل پتوکی اور گردونواح میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث عوام پریشان اور کم آمدنی والے افراد بے حال ہوچکے ہیں تبدیلی سرکار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور مسلسل اشیاء خورد ونوش اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ھوتا جا رہا ھے دوکاندار من مانی کرتے ہوئے زائد ریٹ وصول کر رہے ہیں اور روز بروز بڑھنے والی مہنگائی سے عوام تنگ آگئے ہیں ان کیلئے روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا بھی مشکل ہوگیاھے جو کہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے شہر کے عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، ڈپٹی کمشنر قصوراور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker