پاکستانتازہ ترین

حکومت کا پیٹرول سستا کر کے ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے یکم دسمبر سے قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کو موصول ہونے والی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی اور اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرنے سے متعلق سمری وزارت پیٹرولیم کو موصول ہوگئی ہے۔ سمری میں یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق سفارشات کی گئی ہیں۔ اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پانچ پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں اناسی پیسے فی لیٹر کمی کی جائے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں چھتیس پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے بیالیس پیسے فی لیٹر جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت میں ستاسی پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی تجویز کردہ قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت پچھتر روپے اکیس پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل چھپن روپے بتیس پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت تریپن روپے تئیس پیسے فی لیٹر، ہائی اوکٹین کی قیمت اسی روپے چھیاسٹھ پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اٹھاون روپے اکیس پیسے ہونے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا فیصلہ تیس نومبر کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  آگے آگے دیکھییے ! ہوتا ہے کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker