تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جماعت اسلامی کی کال پر بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔جماعت اسلامی کی کال پر بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج۔ لیسکو ڈویثرن بھائی پھیرو میں اوورربلنگ،کرپشن،رشوت خوری اور ناقص بجلی لائنوں کے خلاف اور بجلی کی ہوش ربا قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کا احتجاجی جلسہ۔فیکٹریوں،پرائیویٹ بجلی گھروں سے کروڑوں کی بجلی چوری کروا کر اہلکار سارا بوجھ غریب کسانوں اور گھریلو صارفین پر ڈال دیتے ہیں،بجلی کی ناقص لائنوں کی وجہ سے درجنوں مویشی اور انسان اپنی جانیں گنوا بیٹھے مگر نا اہل عملہ بجلی کی لائنیں درست کرنے کی بجائے کسانوں کو دھکے دیکر دفتروں سے نکال دیتا ہے۔حکومت بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکس ختم کرکے قیمت کم کرے،مطالبات نہ مانے گئے تو ہزاروں کسان واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔کسان رہنماؤں کا احتجاجی جلسہ سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کی کال پر بجلی کے بھاری بلوں،ٹیکسوں،اوور بلنگ،لوڈشیڈنگ،بجلی کی ناقص تاروں کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس میں تاجروں، کسانوں اور صارفین بجلی کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما مقبول حسین کمبوہ،جے آئی یوتھ ضلع قصور احمد جمال ایڈووکیٹ،کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان،تاجر رہنما محمد عثمان نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کرکے اور بلوں میں کئی قسم کے ٹیکس لگا کر عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔عام آدمی بھاری بل ادا نہیں کر سکتا۔ مقامی رہنما احمد جمال نے کہا کہ واپڈا اہلکاروں نے بجلی چوری کروانے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔بجلی چوری میں چھوٹے چھوٹے اہلکار وں سے لیکر بڑے بڑے افسر ملوث ہیں جو صنعتی کارخانوں،پرائیویٹ گرڈ سٹیشنوں اور گھریلوں صارفین سے مک مکا کرکے ہر ماہ کروڑوں کی بجلی چوری کروا کر اپنی تجوریاں بھرتے ہیں اور پھر لائن لاسز پورا کرنے کیلیے بجلی چوری کا سارا بوجھ غریب کسانوں اور عام گھریلو صارفین پر ڈال دیتے ہیں۔گزشتہ ماہ سینکڑوں کسانوں کو ہزاروں یونٹ زائد ڈالکر کسانوں کی چیخیں نکال دیں اور درجنوں کسانوں کو لاکھوں روپے کے زائد بل ڈال دیے گئے۔ان رہنماؤں نے الزام لگایا کہ اسی طرح یہ اہلکار سارا دن صرف بجلی چوری اور اووربلنگ ڈالنے کا کام کرتے ہیں اور بجلی خراب ہو جائے تو کمپلینٹ آفس میں کوئی اہلکار ڈیوٹی نہیں دیتا جس وجہ سے لوگوں کی بجلی کئی کئی دن بندرہتی ہے۔ کسان بورڈ کے رہنما حاجی محمد رمضان نے کہا کہ واپڈا لائنوں کی مرمت کے لئے آنے والی کروڑوں روپے کا سامان بیچ بیچ کر اہلکاروں نے کروڑوں کما لیے مگر بجلی کی لائینیں جگہ جگہ سے ناقص میٹیریل اور کم اونچائی پر ہونے کی وجہ سے کئی دفعہ جان لیوا حادثات میں درجنوں مویشی اور انسان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ عوام نے کئی بار بجلی کی ناقص لائنوں کے بارے واپڈا سرفراز نگر کو زبانی اور تحریری طور پر آگاہ کیا مگر ناہل،رشوت خور اور کرپٹ اہلکاروں کے کانوں پر جون تک نہیں رینگی۔ٹراسفارمر جل جائے تو رشوت کے بغیر نہیں لگایا جاتا اور کئی کئی دن بجلی کی سپلائی معطل رہتی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پورے ملک میں بجلی کے بھاری بلوں،ٹیکسوں اور واپڈا اہلکاروں کی زیادتیوں کے خلاف ملک گیر مہم اور احتجاجی جلسوں،جلوسوں اور احتجاجی پروگراگراموں کو آخری شکل دے دی ہے۔ان رہنماوں نے نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے،اووربلنگ ختم نہ کی گئی اور ناقص بجلی کی لائنوں کا ٹھیک نہ کیا گیا توسینکڑوں عوام ہور جاکر واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے اور اسکی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر ہو گی۔ان مظاہرین نے حکومت اور عدالت عالیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھائی پھیرو ایکسین آفس،اور تمام سب ڈویژنوں میں کروڑوں کی خرد برد کا از خود نوٹس لے۔بلا جواز لوڈ شیڈنگ اوراوور بلنگ کو ختم کرے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button