پاکستانتازہ ترین

ملک میں نئےصوبےکی تشکیل کیلئےآئینی بل تیار

downloadاسلام آباد (بیوروچیف) پارلیمانی کمیشن نے” بہاولپور جنوبی پنجاب ” صوبے کے قیام کیلئے آئینی بل کو حتمی شکل دے دی۔ پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کا اجلاس چیئرمین فرحت اللہ بابر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ نون لیگ کے ارکان نے آج بھی اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھا۔  اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفت گو میں فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ نئے صوبے کے قیام کیلئے آئینی بل کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مجوزہ بل پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مثبت پیش رفت ہے، قوم جلد خوشخبری سنے گی۔ کمیشن کے رکن جمشید دستی نے کہا کہ اراکین نے بل پر دستخط کر دیئے ہیں، نئے صوبے کا دارالحکومت دو نہیں ایک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی فیکٹری آگ،جاں بحق افراد کی تعداد125ہوگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker