تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

نئی موبائل سم نادرا سے تصدیق کے بعد جاری ہوگی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان میں آئندہ موبائل فون سم نادرا سے تصدیق کے بعد جاری ہوگی، معاہدہ طے پاگیا، وزیر داخلہ کہتے ہیں نئے ویری فکیشن سسٹم سے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے چیئرمین نادرا امتیاز تاجور نے ملاقات کی اور انہیں بائیومیٹرک سم کے معاہدے پر بریفنگ دی، اس موقع پر نادرا اور سیلولر کمپنیوں کے درمیان بائیو میٹرک سم معاہدے پر دستخط کئے گئے، چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت اب ہر موبائل کمپنی کی سم نادرا سے تصدیق کے بعد جاری ہوگی، کوئی شخص بائیو میٹرک تصدیقی عمل سے گزرے بغیر نئی سم حاصل نہیں کرسکے گا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ بائیومیٹرک سم ویری فکیشن سے سیکیورٹی اداروں کو بہترین ٹیکنیکل سپورٹ فراہم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ: جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker