پاکستانتازہ ترین

نئے وفاقی وزراء کے محکموں کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزرا کے محکموں کا اعلان کردیا گیا، قمر زمان کائرہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات, سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کو انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کا وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔حکومت کے اعلان کے مطابق قمر زمان کائرہ کو ایک بار پھر اطلاعات و نشریات کا وزیر بنا دیا گیا ہے۔ سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اب نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز کی وفاقی وزیر ہوں گی۔ سابق وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف انفرمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر بنا دیے گئے ہیں۔ رانا محمد فاروق کو ماحولیات کی وزارت دی گئی ہے۔ مولا بخش چانڈیو سیاسی امور کے وزیر ہوں گے۔ اس سے پہلے وہ قانون اور انصاف کے وزیر تھے۔ نذر محمد گوندل کو اس مرتبہ کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا وزیر بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ وزیر خوارک رہ چکے ہیں۔ وزیر مملکت صمصام بخاری کو ایک بار پھر اطلاعات و نشریات کی وزارت مل گئی ہے۔ سابق وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم قریشی کو اس مرتبہ پانی و بجلی کا وزیر بنا دیا گیاہے۔ امتیاز صفدر وڑائچ داخلہ کے وزیر مملکت ہوں گے۔ وہ پہلے مواصلات کے وزیر رہ چکے ہیں۔ سردار محمد معظم علی جتوئی کو خوراک کی تحقیق وتحفظ کی وزارت دی گئی ہے۔ ملک عظمت خان پہلی مرتبہ وزیر بنے ہیں۔ انہیں بین الصوبائی رابطوں کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ راحیلہ بلوچ بھی پہلی مرتبہ وزیر بنی ہیں۔ انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ وزیر بننے والے دوست محمد مزاری کومواصلات کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ سردار سلیم حیدر دفاع کے وزیر ہوں گے۔ عباس خان آفریدی کو تجارت کی وزارت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  طاہرالقادری کا لانگ مارچ اور دھرنا ،زرداری کا ’’ پلانٹڈاورسپانسرڈ ‘‘شو تھا،رانا ثناء اللہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker