پاکستانتازہ ترین

نیوی سیلنگ کلب گرانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(پاک نیوز)نیوی سیلنگ کلب گرانے اور پاکستان نیول فارمز کی اراضی تحویل میں لینے کے فیصلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق نیول گالف کورس کو سی ڈی اے کی تحویل میں دینے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاپاکستان نیوی نے دو انٹراکورٹ اپیلوں میں سنگل بینچ کے الگ الگ فیصلوں کو چیلنج کیا ۔اپیلوں میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کے 7 اور 11 جنوری کے عدالتی فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 7 جنوری کو نیوی سیلنگ کلب کو تین ہفتوں میں گرانے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے پاکستان نیول فارمز کے لیے جاری کیے گئے این او سی کو بھی غیر قانونی قرار دیا تھا۔عدالت نے نیول فارمز کی اراضی کو اتھارٹی کی تحویل میں دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 11 جنوری کو نیوی گالف کورس کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا ۔ پاکستان نیوی کی جانب سے انٹراکورٹ اپیلوں پر آج ہی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:ملٹری فارم کو جعلی دودھ بناکر سپلائی کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker