تازہ ترینعلاقائی

ایورگرین پبلک سکول رحمان پورہ گرجاکھ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

downloadگوجرانوالہ(نامہ نگار)ایورگرین پبلک سکول ڈیفنس روڈ رحمان پورہ گرجاکھ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں مہمانان خصوصی پیپلز پارٹی این اے 96 کے امیدوار چوہدری محمد سعید گجر ‘چوہدری محمد ناظم گجر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ‘چیئرمین سکول ہذا کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی میں ڈائریکٹر ماسٹر عاشق گجر ‘چوہدری محمد امجد علی گجر ‘محمد علیم ‘عبدالرحمان ‘غلام رسول گجر وغیرہ بھی موجود تھے ۔ مہمانان گرامی نے سکول ہذا کے طلباء و طالبات میں بہترین تعلیمی نتائج دکھانے والوں میں شیلڈیں ‘سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔ اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان خصوصی چوہدری محمد سعید گجر نے سکول کی تعلیمی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں سکول ہذا کا قیام بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ جو پسماندہ علاقہ کے لوگوں کے بچوں کو بہتر طور پر زیور تعلیم سے آراستہ کر کے معاشرہ میں باعزت مقام دلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل عامر رضا ‘محمد اکمل ویثر ‘چوہدری محمد طارق گجر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button