تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو ر:نیشنل بینک سنجھورو کے زیر اہتمام زراعت کی ترقی اورکاشتکاروں کے لئے زرعی قرضوں کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد۔

سنجھورو(نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک سنجھور وکی جانب سے میونسپل کمیٹی ہال سنجھورو میں میں ایک سیمینار کااہتمام کیا گیا جس میں آباد گاروں کو زرعی قرضوں کے حصول اور ان کی ادائیگی کے بارے میں بتایا گیا۔سیمینار سے اسٹیٹ بینک کے نمائندے عبدالرحمٰن ساندھ چیف مینجر اسٹیٹ بینک حیدآباد ،نیشنل بینک کے ریجنل مینیجر جواد احمد،نیشنل بینک کے مینجر شاہد بگٹی ، زرعی بینک، سندھ بینک اور دیگر بینک حکام نے شرکت کی عبدالرحمٰن ساندھ نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر پورے سندھ میں ایسے سیمناروں کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں سے تیسرا پرگرام سنجھورو میں منعقد کیا جارہا ہے جس کا مقصد آباد گاروں میں زرعی قرضوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے آباد گاروں کو دوبارہ سے خوش حالی کی طرف لایا جاسکے۔ اس سلسلے میں آگاہی دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ SME پروگرام کے تحت خاص طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کاشتکاروں کے لئے اس پروگرام کے تحت قرضے کم مارک اپ جو صرف 8%سالانہ ہے دیا جارہا ہے۔اس پروگرام سے تما م اہل کاشتکارفائدہ حاصل کرسکتے ہیں مزکورہ قرضے کے لئے آخری تاریخ اس ماہ کی 30تاریخ مقرر کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے نمائندے نے تما م بینکوں کے نمائندوں کو ہداہت جاری کی کہ قرضوں کے حصول کے لئے ون ونڈوآپریشن شروع کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کو وقت پر قرضے مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:پانچ افراد کا دو بھائیوں پر تشدد مارمارکرلہولہان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker