بین الاقوامیتازہ ترین

نوازشریف وزیراعظم پاکستان امریکا کےاہم دورے پرنیویارک پہنچ گئے

نیویارک(ڈیسک نیوز)وزیراعظم پاکستان امریکا کےاہم دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔ نواز شریف تیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستر ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم پاکستان امریکا میں قیام کےدوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے علاوہ، انسداد دہشت گردی کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے۔ دورے کے دوران وزیراعظم پاکستانی کمیونیٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ جس کے بعد وہ تیس ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔نوازشریف اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر، دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ اور پاکستان میں بنایا جانے والا اقتصادی راہ داری منصوبے کی اہمیت کو جاگر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button