تازہ ترینعلاقائی

ٹیکلسلا: اب ن والے خود ساختہ جلاوطنی نہیں بلکہ جیل یاترا کریں گے،غلام سرورخان

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)پاکستان تحریک کے انصاف ضلع راولپنڈی کے آرگنائزر و رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اب ن والے خود ساختہ جلاوطنی نہیں بلکہ جیل یاترا کریں گے،کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاون کے بعد پنجاب کی باری ہے،یہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت نہیں بلکہ ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والی جماعت ہے،بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل واہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے یونین کونسل واہ کے پینل کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق حاجی منیر جلال چئیرمین کے لئے جبکہ ملک اورنگزیب کو وائس چئیرمین کے لئے نامزد کیا گیا ،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دھرنے کا مقصد ملک میں حیققی جمہوریت کو پروان چڑھانا تھا ،وقت کے ثابت کی کہ عمران خان کا موقف صحیح ثابت ہوا،مسلم لیگ ن نے اٹھارہ کروڑ عوام کا منڈیٹ چرایا ،پاک فوج نے کراچی میں ملک کا خون چوسنے والوں کا بھرپور احتساب کیا جس کی مکمل تائید پی ٹی آئی نے کی اب اس کے بعد پنجاب کی باری ہے ، کرپٹ حکمران اقتدار کی بجائے اب جیل روانگی کی فکر کریں آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے،جلسہ سے ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستم ظریفی کی بات ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے منتخب رکن صوبائی اسمبلیوں کو کسی قسم کی کوئی ترقیاتی گرانٹس نہیں دی گئی،کمیشن مافیا ملک کو لوٹ رہا ہے،پی ٹی آئی انصاف کے حصول اور عوامی حقوق کی بازیابی کے لئے جنگ جاری رکھے گی،جلسہ سے یونین کونسل واہ کے نامزد امیدوار حاجی منیر جلال ، وائس چئیرمین کے امیدوار ملک اورنگزیب و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ ا سموقع پر متعدد اہم سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا ،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button