پاکستانتازہ ترین

پیپلز مسلم لیگ ، ن لیگ میں ضم ہوگئی

Arbab-and-Shahbazرائے ونڈ (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے سابق وزیراعلی ارباب غلام رحیم نے پیپلز مسلم لیگ کو ن لیگ میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔ ارباب غلام رحیم نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور مشرقی صوبے پنجاب کے لیے نامزد وزیراعلی شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورت حال اور درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ انہیں ن لیگ کے صدر میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور وہ اپنی پارٹی کو ن لیگ میں ضم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے سابق وزیراعلی سندھ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے کرتے ہوئے کہا کہ ارباب غلام رحیم اور ان کی پارٹی کی ن لیگ میں شمولیت ملکی ترقی کے لیے اہم ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابلِ سماعت قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker