تازہ ترینعلاقائی

للیانی:قوم کو کربناک مسائل سے باہر نکالنے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ،سلمان حنیف

hanifمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کی ریکارڈ کامیابی کے بعد ملک و قوم کے وسیع ترمفاد میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ قوم کو کربناک مسائل سے باہر نکالنے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جنہوں نے اپنی پالیسیاں تیار کر لیں حکومت میں آتے ہی ملک پاکستان کا نقشہ تبدیل کر دیں گیا۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے مسلم لیگ ن حلقہ این اے138چوہدری سلمان حنیف خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو ہی اپنا مخلص لیڈر مانتے ہیں ،اور میاں نواز شریف ہی ملک کوموجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،جمہوری اداروں کی مضبوطی اور اس کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے بلاوجہ دھاندلی کا ڈنڈھورا پیٹ رہی ہے ،جبکہ عوام نے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button