
دتہ خیل(پاک نیوز)شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے تیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں لواڑہ کے مقام پردہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کی۔ فضائی کارروائی میں تیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے،جبکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے۔