تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد/ للیانی:ایس ڈی او واپڈا دفتوہ کے رہائشیوں کیلئے فرعون بن گیا

kasurمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)ایس ڈی او واپڈا دفتوہ کے رہائشیوں کیلئے فرعون بن گیا۔ٹیوب ویل فیڈدفتوہ کی ڈی اتار کر مسلسل صبح نو بجے سے لیکر رات گئے تک مسلسل بجلی بند رکھی۔ جس کی وجہ سے سے دیہاتیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد دیہاتی بیہوش۔ مساجد میں پانی ختم،تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن للیانی نے ٹیوب ویل فیڈر دفتوہ کی بجلی گریڈ اسٹیشن سے چالو تھی جبکہ ایس ڈی او سب ڈویژن للیانی نے دفتوہ کی ڈی اتار کر بجلی رات گئے تک بند رکھی۔ جس کی وجہ سے دیہاتی بلبلہ اٹھا۔ جبکہ متعدد بزرگ افراد بے ہوش بھی ہو گئے۔ دن بھر پانی نہ ملنے کی وجہ سے جانور بھی پیاسے رہے ہیں۔ جبکہ مساجد ودیگر مدارس میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سرفراز احمد بھٹی، رانا خان بہادرسابقہ جزل کونسلر، حاجی محمد علی، حاجی احمد علی، اسلم ممبر،اشفاق یوسف، عاشق علی، حاجی بشیر احمد ، حیدر جوئیہ، شوکت پہلوان، صفدر بھٹی، نوید بھٹی ،رانا مقصود ودیگراہل علاقہ کی بڑی تعداد نے فرعون ایس ڈی او کے خلاف فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ایس ڈی او کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن اس نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔ اگر ایس ڈی او اپنا موقف دینا چاہے تو ادارہ من و عن شائع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  حج پروازوں کا سلسلہ آج رات سے شروع ہو گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker