تازہ ترینکھیل

پہلا ون ڈے، پاکستان نے زمبابوے کو 131رنز سےشکست دے دی

ہرارے(نمائندہ سپورٹس)پاکستان نے زمبابوے کو پہلا ون ڈے میں ایک سو اکتیس رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں پہلے ون ڈے کا ٹاس زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبرا جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور پینتیس رنز پر تین بلے باز آؤٹ ہو گئے۔کپتان اظہر علی گیارہ، احمد شہزاد بارہ اور محمد حفیظ دس ہی بناسکے۔ آدھی پاکستان ٹیم ایک سو اٹھائیس کے مجموعے پرآؤٹ ہو گئی جس کے بعد محمد رضوان اور عماد وسیم کے درمیان ایک سو چوبیس رنز کی شراکت قائم ہوئی اور ٹوٹل دو سو انسٹھ تک پہنچ گیا۔ محمد رضوان نے 75 اور عماد وسیم نے 61 رنز بنائے۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے سینتیس اوورز میں ایک سو اٹھائیس رنز پر ہی ہتھیار ڈل دیئے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چھبیس رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے شین ولیمز چھبیس اور ایلٹن چگمبرا بائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان نے زمبابوے کو ایک سو اکتیس رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا دوسرا میچ تین اکتوبر کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:بھائی پھیرو اور گردو نواح کی مساجدمیں سیہون شریف سمیت دہشت گردی کی حالیہ لہر کی شدید مذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker