تازہ ترینفن فنکار

آج اداکاروحید مرادکی 77 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

کراچی(نمائندہ شوبز)پاکستانی فلم انڈسٹری میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے شہرت پانے والے لیجنڈ اداکار وحید مراد کے چاہنے والےآج ان کی 77 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
1962 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے وحید مراد کی ہیرو شپ ان کی ذاتی فلم ’ہیرا اور پتھر‘ سے شروع ہوئی، دلیپ کمار کے بعد وحید مراد وہ دوسرے ہیرو تھے جن کا ہیر سٹائل اور لباس ضرب المثال بنا۔اپنے کیرئیرکے دوران انہوں نے ’ اولاد‘‘ سے لے کر’’زلزلہ‘‘تک کل 125 کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں سے بیشتر سپرہٹ ہوئیں۔وحید مراد کی 125 فلموں میں سے ایک فلم ’’شبانہ‘‘ نے ڈائمنڈ جوبلی بنائی جب کہ تین فلموں نے پلاٹینم جوبلی، 28 فلموں نے گولڈن جوبلی، 55 فلموں نے سلور جوبلی بنائی اور وحید مراد کی صرف 28 فلمیں ناکامی سے دوچار ہوئیں

یہ بھی پڑھیں  آپریشن اوور ہالنگ!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker