تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیروْ :تیر ہ یونین کونسلوں اورمیونسپل کمیٹی میں اُمیدواروں کو نشانات الاٹ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیروْ ۔ بلدیاتی الیکشن میں اُمیدواروں کوتیر ہ یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹی میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے اُمیدوار کو شیر اور بلا کے نشانات الاٹ کر دئیے گئے ۔تین یونین کونسلوں میں جماعت اسلامی ترازو کے نشان پراور چار یونین کونسلوں میں حمایت یافتہ اُمیدواروں کو لے کر میدان میں آ گئی۔پیپلز پارٹی کا تیرکہیں بھی نظر نہیں آ تا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بلدیاتی اُمیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے بعد انتخاب میں حصہ لینے والی پارٹیوں میں شیر اور بلا ہر یونین کونسل میں آ منے سامنے ہے جبکہ جماعت اسلامی کا ترازو بھی تین یونین کونسلوں میں لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کا دعوے دار ہے ۔یونین کونسل نمبر 98جمبر کلاں میں چیرمینوں کے اُمیدوارافتخار علی کو بلا مبارک علی کو ترازو محمد اکرم کو شیر جبکہ چار آ زاد اُمیدوار بھی مختلف نشانوں پر میدان میں ہے ۔یونین کونسل نمبر 98جمبر خورد میں ریاض احمد خاں کو بلا محمد افضل کو شیر ، رانا انعام الحق کو پریشر ککر رانا محمد ادریس کو بالٹی کا نشان دیا گیا۔یونین کونسل لمبے جاگیر میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے بیٹے رانا محمود اقبال کو شیر ، سابق ضلعی ناظم رانا امتیا ز احمد کو بلا ، آ زاد اُمیدوار سردار شیر بہادر ڈوگر کو پریشر ککر، رانا رب نواز بالٹی ،رانا نعیم ریاض ،حقہ اورایک اُمیدوار نے ترازو کے نشان پر بھی کاغذات جمع کروائے۔یونین کونسل خانکے موڑ میں ایم این اے رانا محمد حیات خاں کے بیٹے رانا سکندر حیات کو بلا اور رانا عبد الخالق کو بلے کا نشان الاٹ ہوا ہے یونین کونسل اولک بونگہ میں امان اللہ کو شیر جبکہ رستم بلوچ کو بلے کا نشان دیا گیا ہے۔یونین کونسل گگہ سرائے میں خورشید احمد کو شیر جبکہ محمود احمد کو بلا کا نشان دیا گیا ۔یونین کونسل نمبر104نتھے جاگیر میں محمد بلال کو بلا جبکہ محمد یاسین کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کے اٹھارہ وارڈوں میں شیر اور بلا آ منے سامنے ہونگے جبکہ چھ وارڈوں میں جماعت اسلامی کے اُمیدوار مقبول حسین کمبوہ ،فیصل کمبوہ ، ملک محمد اکرم بوٹا ،ملک محمد عباس ، ریاست علی ملک ، سونا ۔ترازو کے نشان پر انتخاب میں حصہ لیں گے۔دیگر یونین کونسلوں میں بھی شیر اور بلے کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ چار یونین کونسلوں میں جماعت اسلامی کے اُمید وار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ایوان اورمیدان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker