پاکستانتازہ ترین

خواجہ سعدرفیق کا این اے122کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق نے این اے ایک سو بائیس کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا،وزراء ذاتی وسائل کے ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کسان پیکج پر فیصلہ الیکشن کمیشن کے دباؤ میں آنے کی واضح مثال ہے،اٹھارویں ویں ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختار بنایا گیا،اگر کام نہیں کرنےدیں گے، تو نظام کیسے چلےگا۔ انہوں نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک نابالغ اور نوزائیدہ جماعت دھرنا سیاست کر رہی ہے اور جمہوریت کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن اس نوزائیدہ جماعت کے دباؤ میں آگیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء ذاتی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے اور ذاتی وسائل سے این اے ایک سو بائیس کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 221 رنز سے جیت لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker