پاکستانتازہ ترین

اٹک پی پی 16 پر ضمنی انتخاب 6 اکتوبر کو ہوگا

اٹک(پاک نیوز)پنجاب کے سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت کے باعث خالی ہونے والی نشست پی پی سولہ پر ضمنی انتخاب چھ اکتوبر کو ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار جہانگیر خانزادہ اور آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد نعیم اعوان میں مقابلہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سولہ پر ضمنی انتخاب چھ اکتوبر کو ہوگا ۔ حلقے میںٕ کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ نواسی ہزار آٹھ سو چورانوے ہے ۔ جن میں سے ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو اڑتالیس مرد اور چوراسی ہزار ایک سو چھالیس خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ حلقہ پی پی سولہ میں ایک سو سینتیس پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔ پی پی سولہ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پنجاب کے سابق وزیرداخلہ شہید شجاع خانزادہ کے فرزند جہانگیر خانزادہ اور آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد نعیم اعوان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ خودکش حملے میں شجاع خانزادہ کے شہید ہونے کے باعث پی پی سولہ کی نشست خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکپتن دربار اراضی کیس: نواز شریف غیر قانونی الاٹمنٹ کے ذمہ دار قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker