
ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار)پیپلز پارٹی نصیرآباد کے سر گر م کارکن یونین کونسل شرقی کے سابق نائب ناظم ارشاد احمد گورشانی امراض گردوں اور بلڈ کینسر میں مبتلا ہو کر کراچی کی مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے ورکروں قبائلی عمائدین بلدیاتی کونسلران نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردک خان کردیا گیا جن کی فاتحہ خوانی گورشانی ہاؤس وارڈ نمبر آٹھ نزد پٹ فیڈر کینال ڈیرہ مراد جمالی میں جاری ہے ۔