پاکستانتازہ ترین

پشاور: قاضی حسین احمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ہزاروں افراد کی شرکت

1-6-2013_82677_lپشاور(ڈیسک رپورٹر)  سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی نماز جنارہ پشاور میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ سید منور حسن نے پڑھائی، جاوید ہاشمی، مولانا فضل الرحمان سمیت سیاسی رہنماوٴں نے بھی شرکت کی۔ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی نماز جنازہ پشاور کے موٹر وے رنگ روڈ پر ادا کردی گئی، نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے پڑھائی۔ قاضی حسین احمد کی نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی، امیر جمعیت علمائے اسلامی مولانا فضل الرحمان، حافظ حسین احمد، پروفیسر خورشید سمیت سیاسی رہنماوٴں اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے لئے موٹر وے رنگ روڈ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

یہ بھی پڑھیں  جھنگ: عوام کو اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے،راجہ خرم شہزاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker