پاکستانتازہ ترین

افسروں کے بنگلے ختم کر کے مزدروں کےلئے کوارٹرز بنائیں گے۔خواجہ سعد رفیق

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کہتے ہیں چند منحوس اینکردشمن کے لئے کام کرتے ہیں،ان کی بات کوئی نہیں سنتا۔ چند گندی مچھلیوں نے پورے تالاب کوگنداکیا ہوا ہے۔ اورنج ٹرین ہر حالت میں چلے گی۔لاہور میں ریلو ے یونین سےخطاب کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ چندنام نہاد اینکر پچاس پچاس لاکھ تنخواہ لے رہیں، جنہوں نے کبھی رپورٹنگ نہیں کی۔ یہ دشمن کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ این اے ایک سوبائیس سیاست کا گڑھ ہے،ایک طرف کام دوسری طرف الزام ہے۔اورنج لائن ٹرین ہرحالت میں چلے گی۔انہوں نےکہا کہ ریلوے کے خسارے میں دس ارب کی کمی آئی ہے۔اس کی نجکاری نہیںہوگی،ہرملازم کی انشورنس کرائی جائے گی،افسروں کے بنگلے ختم کر کے مزدروں کےلئے کوارٹرز بنائیں گے۔علیم خان کی طرح کسی کوجعلی الاٹمنٹ لیٹرنہیں دیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: بچوں کے محفوظ مستقبل کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے . ڈپٹی کمشنر صائمہ احد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker