تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:وزیراعلیٰ پنجاب کے پیکج کے تحت گریڈ 17 میں ترقی پانے والے اساتذہ کو عوامی و سماجی حلقوں ،سٹاف کی مبارکباد

چونیاں(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے پیکج کے تحت گریڈ 17 میں ترقی پانے والے اساتذہ کو عوامی و سماجی حلقوں ،سٹاف کی مبارکباد۔ گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں کے اساتذہ محمد افضل شاہین، محمد اعظم وحید، محمد صہیب صفدر، محمد ندیم صفدرمان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پیکج کے تحت گریڈ سترہ میں ترقی ملنے پرپورے سٹاف کے اعزاز میں پارٹی کا اہتمام کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد افضل شاہین نے پیکج میں خصوصی تعاون پر E.D.O ایجوکیشن قصور، D.E.O سیکنڈری قصور کاشکریہ ادا کر تے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اساتذہ کے پیکج سمیت دیگرمسائل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ عوامی وسماجی حلقوں،اساتذہ محمد ادریس، عبدالقیوم شاد، مہر محمد اشرف، محمد اقبال کھرل، محمد عاشق، شیخ محمد اکرم، شیخ محمد خالد، سلیم عاشق، رضوان اصغر،حافظ احمد رضا، محمد عمر،محمد عثمان،عبداللہ ابراہیم،صبح صادق،محمد اعزاز جاوید،غلام رسول،مبشر ندیم،علی حسنین چشتی، محمد مبین،عثمان غنی ، رانا رضا محمود نے گریڈ سترہ میں ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تمام صلاحیتیں طلبہ کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر یں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button