پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاکستان اور افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔حکومتی ترجمان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں نوازشریف سے ملاقات کی وزیراعظم اور آرمی چیف نے افغانستان میں سلامتی کی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پروزیراعظم محمد نوازشریف کا کہنا تھاکہ پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتاہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے کرداراداکرتارہےگا۔ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں  بزدار حکومت کا لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker