پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(بیوروچیف)ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ایک بارپھرکوششیں شروع کر دی گئیں ہیں۔ عافیہ صدیقی کے خاندان نے اسلام آبادہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے کی ڈاکٹرعافیہ کی رہائی سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست کی سماعت کی۔فوزیہ صدیقی کے وکیل نے بتایاکہ محض الزامات پرڈاکٹرعافیہ صدیقی کئی سال سے امریکی قید میں ہیں،عافیہ صدیقی کے خاندان کوان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہیں۔حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرے،عدالت نے وزیرداخلہ چوھدری نثار،وزیراعظم کے مشیرسرتاج عزیز اورطارق فاطمی سمیت سیکرٹری خارجہ کونوٹسزجاری کرتے ہوئےدس روز میں جواب طلب کرلیاہے،بعد میں سماعت انیس اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔عافیہ صدیقی کومارچ دوہزارتین میں کراچی سے حراست میں لیاگیا،جنہیں بعد میں افغانستان کے علاقے بگرام سے امریکہ منتقل کر دیا گیا۔تین فروری دوہزاردس کوامریکی عدالت نے عافیہ صدیقی کومجرم قراردیتے ہوئے چھیاسی سال قیدکی سزاسنادی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker