پاکستانتازہ ترین

ایاز صادق نے سردار ہائی اسکول گڑھی شاہو میں ووٹ ڈال دیا

لاہور(نمائندہ پاک نیوز)این اے 122 کے لیے انتخابی معرکہ جاری ہے،ن لیگ کے امیدوارایاز صادق نے سردار ہائی اسکول گڑھی شاہو میں ووٹ ڈال دیا ہے۔
اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم بہت پرجوش ہیں،نماز کی ادائیگی اور ناشتے کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔ ہمارے کیمپ میں موجود رش سے ن لیگیوں کے جوش و خروش کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب این اے 122علامہ اقبال روڈ کے پولنگ اسٹیشن میں کچھ بدمزگی دیکھنےمیں آئی۔جس کے بعد پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا۔ پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ کا کہنا تھا کہ بیلٹ بکس ابھی سیل نہیں تھے کہ ووٹرز کو اندر بلالیا گیا۔ ایجنٹ کا کہنا تھا کہ خالی بیلٹ بکس دکھا کر دوبارہ سیل کیے جائیں

یہ بھی پڑھیں  آٹھ دہشتگردوں کے ’ڈیتھ وارنٹ‘ جاری، کسی بھی وقت پھانسی کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker