پاکستانتازہ ترین

پہلے کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی فرار ہوگی یا نتائج تسلیم نہیں کرے گی، ایاز صادق

اسلام آباد(بیوروچیف)مسلم لیگ ن کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردارایازصادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو معلوم ہونا چاہیے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی ووٹر لسٹ ایک ہوتی ہے۔ لاہورکے علاقے گڑھی شاہو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سردا ر ایاز صادق نے کہا کہ ان کی فتح سے 56 ہزار جعلی ووٹوں کا الزام مسترد ہوگیا ہے ،الیکشن سے پہلے کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی فرار ہوگی یا نتائج تسلیم نہیں کرے گی۔ ایازصادق نے کہا کہ غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے اور 2018ء کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے ،عمران خان دھرنے کی سیاست چھوڑ کر پاکستان کی بات کریں۔اس سے قبل جیونیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سردار ایازصادق نے کہاکہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ، عمراان خان سے درخواست ہے کہ وہ نازیبا زبان کااستعمال تر ک کردیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال: ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker