تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،ووٹرز کا ن لیگ کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کو زندہ درگو کرنے کے مترادف ہے ،اگر بے جا لوڈشیڈنگ پر فوری طور پر قابونہ پایا گیا تو لوگ کاروبار زندگی تباہ ہونے کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔سینکڑوں ووٹروں نے حکمران لیگ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار سماجی رہنماء چوہدری محمد اصغر نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ علاقہ میں 10سے12گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے اور لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔مانگا ون فیڈر اور دیگر کئی فیڈروں پر بجلی سارا سارا دن بند رہتی ہے جس وجہ سے گھروں میں اور مساجد میں پانی نایاب ہوچکا ہے۔مریضوں کا برا حال ہے ،طالبعلموں کو پڑھنے میں اور امتحان کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بھائی پھیرو کے علاقے کے سینکڑوں ووٹروں محمد اکرم بوٹا،مقبول کمبوہ ،سونا ،ملک ریاست ،فیصل کمبوہ ،ملک عباس نے بلا جواز لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار حکمران لیگ کو قرار دیتے آئیندہ بلدیاتی الیکشن میں حکمران لیگ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کرکے انوکھے احتجاج کا اعلان کر دیاہے

یہ بھی پڑھیں  پتریاٹہ چیئرلفٹ کو دو ماہ کیلئے بند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker